طلبا تنظیم کے4 کارکن اغوا۔۔انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات۔۔رہائی مل گئی

Dec 22, 2021 | 22:04:PM
اسلام آباد۔ طلبا ، احتجاج
کیپشن: طلبا احتجاج کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایک طلبا تنظیم کے چار کارکنوں کو اغوا کر لیا گیا۔انتظامیہ کے ساتھ  مذاکرات کے بعد  طلبا کو رہائی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے 4 کارکنان کو اغواء کر لیا گیا،اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی کی بسیں روک کر آئی جے پی روڈ پر احتجاج کیا۔طلبہ نے آئی جے پی، ڈبل روڈ چوک پر روڈ بلاک کرکے مظاہرہ  کیا۔بتایا گیا ہے کہ پختون اور سرائیکی اور جمیعت کے طلباء کے مابین لڑائی ہوئی، جس پر پختون اور سرائیکی لڑکوں نے طلبا تنظیم کے لڑکوں اغوا کیا ۔مغوی چار لڑکوں پر تشدد  کیا گیا ۔ موقع پر پولیس یونیورسٹی کے باہر موجود رہی لیکن اندر نہیں گئی ۔ بعدازاں انتظامیہ اور احتجاجی طلبا کے درمیان مزاکرات ہوئے ، جو کامیاب رہے اور  پکڑے گئے طلبا کو رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کے ساتھ شک پر آدھا گھنٹہ بدسلوکی۔۔ہتھکڑیاں لگائیں۔۔پولیس بری پھنس گئی