یہ لڑکا روز مجھے تِگنی کا ناچ نچاتا ہے، عاطف اسلم کا بیٹے کی سالگرہ پر ٹوئٹ

Dec 22, 2021 | 19:36:PM
بیٹے کی سالگرہ، منفرد انداز، سالگرہ کی مبارکباد
کیپشن: گلوکار عاطف اسلم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر منفرد انداز اپناتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
عاطف اسلم نے اپنے دوسرے بیٹے کی دو تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ ان کے بیٹے کی آج دوسری سالگرہ ہے۔عاطف اسلم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس کی شکل پر مت جانا، یہ لڑکا مجھے روز دگنی اور تِگنی کا ناچ نچاتا ہے، الحمد اللہ۔‘ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو باس بے بی، آپ اپنے آس پاس کے تمام ہی لوگوں کےلئے خوشیوں کا باعث بنیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل کا اعلان