سکول کے چوکیدار نے نویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Dec 22, 2021 | 16:23:PM
 سکول کے چوکیدار نے نویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خانیوال تھانہ صدر کے گورنمنٹ ہائی سکول میں والد بیٹی کو لینے پہنچا تو چوکیدار نے کہا کہ وہ گھر چلی گئی ہے، والد گھر گیا تو بیٹی نہیں پہنچی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ5 کسی کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں نہم کلاس کی طالبہ چوکیدار کی درندگی کا نشانہ بن گئی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ طالبہ ( ح) کے والد حافظ قرآن رمضان کا کہنا تھا میں چھٹی کے بعد 5 منٹ دیر سے بیٹی کو لینے آیا تو چوکیدار نے کہا کہ وہ گھر چلی گی ہے ، گھر واپس آیا تو اسکی بیٹی نہیں پہنچی تھی، پھر اسکول کی طرف بھاگا، اندر گیا تو چوکیدار بچی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔

  ذرائع کے مطابق چوکیدار ایوب کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، پرنسپل اور علاقہ کے بااثر افراد نے معاملہ دبانے کے لیے رمضان کو ڈرایا دھمکایا تو وہ اپنی عزت اور غربت سے چپ سادھ گیا۔

سکول پرنسپل نسرین کا کہنا تھاکہ اس افسوس ناک واقعے کے بعد چوکیدار کو اسکول سے نکال دیا ہے ، آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے اسکول میں طالبہ سے زیادتی کے معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو کیس کی خود نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم چوکیدار ایوب عالم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:      کرسچن پاکستان سے زیادہ وفا دار ہیں۔۔ شیخ رشید