جسے اللہ رکھے۔۔کڑکتی سردی۔بے لباس بچی۔کتیا اور اس کے بچے پہرہ دار بنے رہے

Dec 22, 2021 | 15:15:PM
نوزائیدہ بچی کا پہرہ کتے دیتے رہے
کیپشن: نوزائیدہ بچی کا پہرہ کتے دیتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست میں کوئی سنگ دل سخت سردی میں نومولود کو کھیتوں میں چھوڑ گیا،کتیا اور اس کے بچوں نے نا صرف پہرہ دیا بلکہ رات بھر گرمائش فراہم کی۔
 تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں سریستال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کوئی سنگ دل شخص سخت سردی کی رات میں نومولود کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹھرتی رات میں بے لباس بچی کو سب سے پہلے ایک کتیا نے دیکھا جو اس کی حفاظت کے لیے ساری رات وہیں بیٹھی پہرا دیتی رہی، ناصرف کتیا بلکہ اس کے بچے بھی نوزائیدہ کے پاس ہی بیٹھے رہے۔

 رپورٹس کے مطابق مقامی کسانوں نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے قریب ہم نے کھیتوں سے بچی کے رونے کی آوازیں سنیں جس کے بعد ہم فوری طور پر آواز کا تعاقب کرتے ہوئے وہاں پہنچے، اس جگہ پہنچنے پر ہم دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچی کے ارد گرد کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے بیٹھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی سردی میں رات بھر یوں پڑے رہنے کے باوجود بالکل صحت مند ہے،ڈاکٹر نے خیال ظاہر کیا کہ کتیا اور اس کے بچوں نے نومولود کو رات بھر گرمائش فراہم کی جس سے بچی محفوظ رہی ،تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    انسٹا گرا م سے نک جونس کا نام کیوں ہٹایا؟؟پریانکا چوپڑا نے وضاحت دیدی