امریکی کمیشن کی رپورٹ بھارتی پروپیگنڈا ہے،مولانا طاہر اشرفی

Dec 22, 2020 | 19:13:PM
امریکی کمیشن کی رپورٹ بھارتی پروپیگنڈا ہے،مولانا طاہر اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،آئین میں اقلیتوں کو دیئے گئے حقوق یقینی بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے سینٹ جوزف کیتھولک چرچ لال کرتی میں کرسمَس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دو ماہ سے جبری شادی و جبری تبدیلی مذہب کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ پاکستان کے حق میں پنجاب اسمبلی کے غیر مسلم بھائیوں نے ووٹ دیا۔
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں کہ طاقت کے بل پر کسی کو اغوا کرے۔ غیر مسلم نوجوانوں کو استحکام پاکستان میں کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن کی رپورٹ بھارتی پروپیگنڈا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسیحی برادری اور مسلمانوں پرہونے والے مظالم امریکی کمیشن کو نظر نہیں آتے؟ وزیراعظم اور حکومت کا اسرائیل پر موقف واضح ہے، فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔