مریم نواز27دسمبر کو بلاول کی دعوت پر لاڑکانہ جائینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی۔ مسلم لیگ ن سندھ نے مریم نواز کے دورۂ سندھ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ترجمان کے مطابق مریم نواز 26 دسمبر کو سکھر پہنچیں گی اور سہ پہر 4 بجے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔ مریم نواز26 دسمبر کو سکھر پہنچیں گی۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر مریم نواز شہید محترمہ بینظیر بھٹو برسی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔