اٹلی میں کرسمس اور سال نو پرسخت لاک ڈاﺅن ہو گا

Dec 22, 2020 | 00:37:AM
اٹلی میں کرسمس اور سال نو پرسخت لاک ڈاﺅن ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کورونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاﺅکو روکنے کے لیے اٹلی نے کرسمس اور سال نو کے موقع پر ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کا اعلان کردیا ہے۔جس کی وجہ سے کرسمس کی خو شیاں ماند پڑ گئی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اٹلی میں کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاﺅن کے اعلان سے عوا م میں ما یو سیوں نے ڈیرے ڈا ل لئے ، یہ فیصلہ ان دنوں میں ہونے والے اجتماعات کے باعث کورونا کے ممکنہ پھیلاﺅکو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
لاک ڈاﺅن کے دوران ملک کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے اسی مناسبت سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ تمام غیر ضروری دکانیں، شاپنگ مال اور اجتماعات پر پابندی ہو گی۔اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے کرسمس پر لاک ڈاﺅن کے اقدام کو مشکل ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طبی ماہرین نے کرسمس اجتماعات سے کورونا کے پھیلاﺅمیں بے پناہ اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آخر تک ملک بھر میںکورونا ویکسین کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے ویکسینیشن کو اس عفریت کے خاتمے کا آغاز بھی قرار دیا ہے۔