اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Aug 22, 2025 | 22:50:PM
 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشنز کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان، گریڈ 21  کے ایڈیشنل آئی جی محمد وصال فخر سلطان کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ کموڈور (ر) محمد جواد اختر کو وزارتِ بحری اُمور میں ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے اُنہیں ایم پی۔ون اسکیل میں 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعظم کی منظوری سے وزارتِ تجارت میں پانچ ممبران کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر داد آفریدی، جاوید اقبال خان اور محمد حمود الرؤف کو پبلک سیکٹر سے جبکہ محمد رؤف خان اور رفعت انعام بٹ کو پرائیویٹ سیکٹر سے ایم پی۔ون اسکیل میں تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں ایم پی اسکیلز پالیسی 2020 کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں، مزید برآں، چیف سائنٹیفک افسر پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر مرتضیٰ حسن اندرابی کو ادارے کے چیئرمین کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، یہ چارج تین ماہ یا مستقل چیئرمین کے تقرر تک برقرار رہے گا۔

علاوہ ازیں سیکرٹری وزارتِ اطلاعات عنبرین جان کو تفویض کردہ ایم ڈی پی ٹی وی کے اضافی چارج میں مزید توسیع کی گئی ہے، جو 22 اکتوبر 2025  اُن کی ریٹائرمنٹ تک یا مستقل ایم ڈی کے تقرر تک مؤثر ہو گی، دریں اثناء ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی راشد جاوید رانا کی خدمات ایف بی آر کو واپس کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا سے شادی کیلئے آنیوالا بونیر کا رہائشی  نور محمدجس نے خاندان کے 24 جنازے اٹھائے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: