حکومت نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی

Aug 22, 2025 | 14:20:PM
حکومت نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہدوں کی تصدیق مکمل ہوئی ہے، مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ہجری سال 1447 کیلئے کارآمد ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دیگر عمرہ کمپنیز ضابطے کے مطابق معاہدات کی تصدیق جلد مکمل کروائیں، عمرہ زائرین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزارت سے تصدیق شدہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سولرکابڑھتاہوا رجحان اورگرمی کی شدت میں کمی، بجلی کی ڈیمانڈ بھی کم ہوگئی
واضح رہے کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ اور غیر مصدقہ عمرہ کمپنیاں ہر سال ہزاروں عازمین سے بکنگ کے نام پر کروڑوں روپے کی رقم ہتھیار لیتی ہیں۔