شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

Aug 22, 2022 | 16:23:PM
 شہباز گل ,جسمانی ریمانڈ, منظور ,پی ٹی آئی,سیشن کورٹ,افواج پاکستان
کیپشن: عدالت اور  شہباز گل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہبازگل کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ  کی استدعا منظور ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نےتحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل کو 24 اگست تک پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام  کے مقدمے کی سماعت ہوئی، شہباز گل کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کردی گئی۔  عدالت  نے پولیس کو شہباز گل سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ پولیس تفتیشی افسر کو شہباز گل کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کرنے  کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے شہبازگل کی اڈیالہ جیل میں لی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی، شہباز گل کے وکلا اور سپیشل پبلک پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔پولیس  شہبازگل کو کالے شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لائی اوران پر سفید چادر ڈال کر عدالت تک لے جایا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو عدالت میں جانے سے روک دیا،شہباز گل سے 5وکالت ناموں پر دستخط کروائے گئے۔

شہبازگل نےعدالت میں بیان میں کہاکہ ایس پی نوشیروان مجھے لیکر آئے ہیں،کہا آپ کی ضمانت ہو گئی  ،مجھے اسکرین شارٹ دکھایا گیا اور کہا گیا ضمانت ہو گئی مچلکے جمع کرانے ہیں، پرائیویٹ گاڑی میں مجھے بٹھایا گیا اور ادھر لے آئے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نےکہاکہ گزشتہ رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے،گزشتہ رات سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں ،مجھ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا، رات 12 لوگ کمرے میں آئے مجھے پکڑا اور زبردستی کیلا کھلا دیا اور جوس پلایا، رات 3 بجے پھر 6 سے 7 لوگ آئے اور مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی، 10سے 12لوگوں نے زبردستی باندھ کر میری شیو کی، مونچھیں نہیں رکھتا۔ لیکن مونچھیں چھڑوا دی گئیں۔

دورانِ سماعت جج نے پوچھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ کہاں ہے؟ اس کو دیکھ کرحکم دوں گا،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں فائل آنے تک سماعت ملتوی کردیں، اس پر شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ دو بجے تک انتظار کرلیں، ہائیکورٹ سے کہا گیا دو بجے فیصلہ آئےگا،عدالت  نے کہا کہ بے شک ملزم کو نہ لے کر آئیں سماعت ڈیڑھ بجے کرتے ہیں۔

عدالت  نے پولیس کو ہدایت  کی کہ  آپ ڈیڑھ بجے تک آجائیں اورملزم کو یہاں سے لے جائیں،عدالت  کی ہدایت پر پولیس  شہباز گل کو واپس سفید چادر ڈال کر عدالت سے لی گئی اور عدالت نے سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ڈاکٹر شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ عدالت میں ایک بجے  پیش کیا جائے گا۔ شہباز گل کہ صحت خرابی کی صورت میں ہسپتال شفٹ کیا جائے۔ اس دوران  شہباز گل کو وکلاء اور اہلخانہ سے ملنے کی اجازت ہو گی،بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیںبڑی خبر،ایک اور اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر شہباز گل نے ہسپتال میں کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا ،  پمز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کل رات سےکچھ بھی کھانے پینے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں۔   شہباز گل کھانے پینے کی کوئی بھی اشیا نہیں لے رہے، کھانا پینا چھوڑنا شہباز گل کا اپنا ذاتی اقدام لگ رہا ہے۔