شہباز گل کے معاملے پر جھوٹے الزامات،یوٹیوبر جمیل فاروق  گرفتار

Aug 22, 2022 | 13:19:PM
 پولیس , ایکشن ،یوٹیوبر, جمیل فاروق,گرفتار , پی ٹی آئی,اسلام آباد,شہباز گل
کیپشن: گرفتاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی  رہنماشہباز گل کے معاملے پر جھوٹے الزامات لگانے والے یو ٹیوبر جمیل فاروقی کو  گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد پولیس پرجھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے اور انہیں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد پولیس پرملزم شہباز گل پر جسمانی اورجنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ پولیس نے اشتعال انگیز ، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

مجسٹریٹ ایمل خان کی طرف سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں وی لاگر جمیل فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا بڑااعلان،اہم خبر سامنے  آ گئی