لندن ۔۔ مریم نواز کے بیٹےجنید صفدر کے نکاح کی تقریب

Aug 22, 2021 | 20:17:PM
لندن ۔۔ مریم نواز کے بیٹےجنید صفدر کے نکاح کی تقریب

(24 نیوز)بر طا نوی دا رالحکومت لندن میں مریم نواز کے بیٹےجنید صفدر کے نکاح کی با ضا بطہ اہم  تقریب آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن کی مر کزی رہنما مریم نواز اپنے  بیٹے کے نکاح کی تقریب میں آن لائن شرکت کریں گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  مریم نواز جاتی امرا میں بیٹے کے نکاح کی خوشی میں تقریب کا اہتمام  بھی کریں گی۔ جس میں سا بق وزیر اعلیٰ پنجا ب  شہباز شریف کی بھی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بڑی بیٹی مہر النسا بھی جاتی امرا پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نائجیرین صدرکے بیٹے کی شادی۔۔مہمانوں کے طیا روں کی قطاریں لگ گئیں