اسرائیل کی غزہ پر پھرجنگی طیاروں سے بمباری۔۔ 41 فلسطینی زخمی

Aug 22, 2021 | 11:04:AM
اسرائیل کی غزہ پر پھرجنگی طیاروں سے بمباری۔۔ 41 فلسطینی زخمی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) اسرائیل نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر کوایک بار پھر فضائی حملوں کا نشانہ بنا ڈالا، غزہ ہی میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں بچوں سمیت 41 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں نصیرات کیمپ پر بمباری کی  جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اس سے پہلے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 41 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں 2کی حالت تشویش ناک ہے۔اسرائیل نے اس سے قبل بھی رواں ماہ غزہ کو جنگی طیاروں سے بمباری کا نشانہ بنایاتھا۔

خیال رہے کہ صیہونی حکومت فلسطین پر حملوں کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ رواں مئی اسرائیلی حملوں میں 66 بچوں اور 39 خواتین سمیت 254 فلسطینی جاں بحق جبکہ 1948 زخمی ہوئے تھے۔حملوں میں کئی گھر بھی تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 75افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے