وفاقی آئینی عدالت جمعرات کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ

Apr 22, 2026 | 22:36:PM
وفاقی آئینی عدالت جمعرات کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: وفاقی آئینی عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت 23 اپریل بروز جمعرات بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل رجسٹرار کے مطابق ریڈ زون بندش کی وجہ سے عدالت بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی کازلسٹ کو منسوخ کر دیا گیا، وفاقی آئینی عدالت کی تمام برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت بند رکھنے کا فیصلہ وکلا اور سائلین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے ،امریکا سے ابتک کی بڑی خبر آ گئی