’’شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کر سکوں گی‘‘رمشا خان کاویڈیو کلپ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال خان سے شادی کی ہے جس کی تصاویرجوڑے کی جانب سے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر رمشا خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے کیرئیر اور شادی کے حوالے سے گفتگو کی ہے ۔
انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو کام نہیں کرنا چاہتیں، وہ اپنا گھر بنانا چاہتی ہیں، ایک ہاؤس وائف بھی فل ٹائم جاب ہے۔
رمشاخان نےاس ویڈیومیں اداکارہ عائزہ خان اور حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بھی اداکارائیں ہیں جو گھر کے ساتھ ساتھ اپنے بچے بھی دیکھ رہی ہیں، بچے ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں اللہ میں شادی کروں گی تو شاید گھر پر ہی بیٹھوں گی، ہم سے نہیں ہوپائے گا یہ سب۔
معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ میں شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کر سکوں گی، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک وقت میں ایک کام ہی کرسکتی ہوں، اگر میں شوٹنگ پر ہوں تو میں گھر کے مسئلے مسائل نہیں دیکھ سکتی میں رو پڑتی ہوں، میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میرا دل چھوٹا سا ہے میں نہیں کرسکوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:معین اختر؛بے مثل فنکارکومداحوں سے بچھڑے 15برس بیت گئے
یاد رہے کہ رمشا خان نے شادی کے بعداپنے سوشل اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں،اس حوالے سے شوبز انڈسٹری کے ایک معروف میزبان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے ان کی گفتگو ہوئی جس میں ثمرہ نے بتایا کہ اداکارہ اب اپنے کیرئیر سے بریک لے رہی ہیں اور وہ پچھلے سال دسمبر سے بریک لینےکا ارادہ رکھتی تھیں۔