جے ڈی وینس آج پاکستان نہیں جائیں گے،وائٹ ہاؤس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے،وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جے ڈی وینس کے آج پاکستان نہ آنے کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ایران کی جانب سے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخرہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی وفد اسلام آباد بھیجنےکا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:بدعنوانی الزامات: کانگریس رکن نے کارروائی سے عین قبل استعفیٰ دے دیا
ایرانی ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق جب بھی مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، ایران اس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔