سوئیڈن میں نئی تعلیمی پالیسی؛ ڈیجیٹل لرننگ کم کرنے کافیصلہ

Apr 22, 2026 | 10:12:AM
سوئیڈن میں نئی تعلیمی پالیسی؛ ڈیجیٹل لرننگ کم کرنے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک)سوئیڈن نے اپنی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
نئی تعلیمی پالیسی کے تحت سوئیڈن نے سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ کم کرنے اور روایتی کتابوں، کاپیوں اور قلم کی طرف واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی تعلیمی پالیسی کے تحتfrom screen to paper مہم چلائی جا رہی ہے،اس کے علاوہ پری سکولز میں ڈیجیٹل آلات کا استعمال ختم کردیا گیا ہے اور کم عمر بچوں کو ٹیبلٹس نہیں دیے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے متعدد شہروں میں باران رحمت،گرمی کازورٹوٹ گیا
اس حوالے سے ٹیک ماہرین اور کچھ اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں میں کمی مستقبل میں طلبہ کے روزگار اور معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔