کانگریس رہنما ارجن کھڑگےنے مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)مودی کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن سے شروع ہونے والی ہزیمت اور رسوائی کا سفر تاحال جاری، کانگریس رہنما ارجن کھڑگےنے مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا۔
کانگریسی رہنما ارجن کھڑگے نے کہا مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد ہے کیونکہ اس کی پارٹی برابری اورانصاف پر یقین نہیں رکھتی۔
کانگریس رہنما ارجن کھڑگے نے گزشتہ برس پہلگام فالس فلیگ آپریشن پربھی مودی کو شدید تنقیدکانشانہ بنایاتھا،ارجن کھڑگے نے6 مئی 2025کو پہلگام واقعہ کوانٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیاتھا۔
کانگریس رہنمانے دعویٰ کیا تھا کہ مودی کو پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا جس پرانہوں نے مقبوضہ کشمیرکادورہ منسوخ کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال مکمل،بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی بےنقاب
ماہرین کے مطابق بھارت کے اندر سے مودی کو دہشتگرد قرار دیا جانا بھارتی عوام میں ہندوتوانظریات کےخلاف بڑھتی شدیدنفرت کاعکاس ہے،پہلگام فالس فلیگ کوایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی مستندشواہدپیش نہیں کرسکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پرتشدد اورانتہاپسندپالیسیز کے باعث مودی عالمی سطح پر نفرت اوردہشتگردی کااستعارہ بن چکاہے۔