سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،بلاول بھٹو کو صوبائی وزیر تعلیم کی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سےصوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی ملاقات ،وزیر تعلیم نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ مجموعی طور پر 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت میں محکمہ امور تعلیم کے وزیر سردار شاہ نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی،وزیر تعلیم نے چیئرمین پی پی پی کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر تعلیم سردار شاہ نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ مجموعی طور پر 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے جا رہی ہے، انہوں نےکہا کہ ہم اب تک 83 ہزار اساتذہ بھرتی کرچکے ہیں ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدوار کو مسلسل آفر آرڈر دے رہے ہیں ۔انہوں نے چئیرمین بلاول بھٹو کر بتایا کہ نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیم نظام میں بہتری آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی ملاقات