آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

Apr 22, 2025 | 11:12:AM
 آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارتھ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ زمین آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے اور زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں آگے ہے حکومت پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کو پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج" ارتھ ڈے"

مریم نواز نے کہا کہ سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں اور پنجاب میں اسمارٹ انوائرمینٹ فورس قائم کر دی گئی ہے کارخانوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے کسانوں کو سُپر سیڈز دیئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نے کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں مل جل کر اپنی زمین کو بہتر اور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔