دھمکی آمیز خط۔۔ قریبی ساتھی کا عمرا ن خا ن کو بڑا مشورہ

سابق وزیر اعظم پاک فوج کی تحقیقات پر اطمینان کریں۔ طاہر محمود اشرفی کا قومی سلاتی کمیٹی کے اعلامیہ پر اظہار اطمینان

Apr 22, 2022 | 22:10:PM
عمران خان ,طاہر محمود اشرفی,فوج ,تحقیقات,اعلامیہ,سلامتی کمیٹی
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)چیئرمین پاکستان علما کونسل  اور  سابق وزیر اعظم عمران خان کےمشیر   حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علما کونسل قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔ اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے سلامتی کے ادارے اور افواج پاکستان کی قیادت نے غور و فکر کے بعد جو اعلامیہ جاری کیا وہ قابل اطمینان ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے وہ ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کی مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات پر اطمینان کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم برداشت اور عدم رواداری کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔پوجا بینرجی کو کیوں اور کس وجہ سے ٹرول کیا جاتا ہے ؟