فلسطین کے حق میں میری ہر پوسٹ انسٹا گرام ڈیلیٹ کر دیتا ہے:بیلا ہدید

Apr 22, 2022 | 21:26:PM
فلسطینی، امریکن ،نژاد، سپر ،ماڈل ،بیلا ہدید
کیپشن: فلسطینی اور امریکن نژاد سپر ماڈل بیلا ہدید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلسطینی اور امریکن نژاد سپر ماڈل بیلا ہدید کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی فلسطین کے حق میں کوئی پوسٹ لگاتی ہیں تو انسٹاگرام اسے ڈلیٹ کر دیتا ہے۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق فیشن میگزین ہارپر بازار سے بات کرتے ہوئےبیلا ہدید نے کہا ہے کہ انسٹاگرام نے مجھے سٹوری لگانے سے بلاک کر دیا ہے خاص طور پر جب بھی میں فلسطین پرمبنی کوئی بھی چیزپوسٹ کرتی ہوں اور 10 لاکھ سے بھی کم لوگ میری پوسٹ کو دیکھ پاتے ہی۔رپورٹ کے مطابق  کسی شخص کے شیڈو ل پر پابندی عائد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آپکے پوسٹ کرنے کی صلاحیتوں کو محدود کر دیا گیا ہے اور صرف آپکے ڈائریکٹ فولورز ہی آپکی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے صحن پر اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جس میں نمازیوں کے ساتھ جھڑپوں میں سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔اتوار کے روز 700 سے زیادہ اسرائیلی آباد کار پولیس کی بھاری حفاظت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر مجبور ہوئے تاکہ جمعہ کو شروع ہونے والی ایک ہفتہ طویل یہودی فسح کی چھٹی منائی جا سکے۔مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لئے دنیا کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔ یہودی اس علاقے کو ٹیمپل ماؤنٹ کہتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ قدیم زمانے میں دو یہودی مندروں کی جگہ تھی۔یاد رہےکہ اسرائیل نے1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران مشرقی یروشلم جہاں الاقصیٰ واقع ہے، پر قبضہ کر لیا تھا اور اس نے 1980 میں پورے شہر کو ایک ایسے اقدام میں ضم کر لیا جسے بین الاقوامی برادری نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان جلسہ عمران خان کا آخری جلسہ ؟ سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز تجزیہ