ٹریول ٹوم ٹوم کی وزیراعظم کیساتھ سیلفی کی انسٹا گرام میں دھوم

Apr 25, 2024 | 00:29:AM
ٹریول ٹوم ٹوم کی وزیراعظم کیساتھ سیلفی کی انسٹا گرام میں دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایڈوینچر بلاگر اور  سیاح  ٹام گرونڈ نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران  پاکستان کو اپنی جان قرار دینے کی ویڈیو کلپ انسٹا گرام پر شئیر کی ہے جسے پاکستانی یوزر بہت اشتیاق سے دیکھ اور شئیر کر رہے ہیں۔ 

نیدر لینڈز کے ایڈونچر بلاگر اور سیاح ٹام گرونڈ  آج کل پاکستان کے سیاحتی دورہ پر ہیں۔  ٹام گرونڈ کو انسٹا گرام میں ٹریول ٹوم ٹوم کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کی پوسٹوں کو بہت سراہا جاتا ہے۔ انسٹا گرام میں ٹام کے فالوور  چھ لاکھ سے زیادہ ہیں۔ وہ 12 سال سے مسلسل سفر کر رہے ہیں اور دنیا کے 159 ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں۔ 

ٹام گرون نے انسٹا گرام پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر مہمانوں کے گروپ کے ساتھ خوبصورت سیلفی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے، اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا، " پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے میری ویڈیوز دیکھی ہیں! مجھے اب تک یقین نہیں آ رہا! ????

یہ کوئی مذاق نہیں ہے! ????

 ہمیں وزیر اعظم پاکستان ???????? خود جناب شہباز شریف  @shehbazsharif نے وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کیا اور انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا کہ میں نے آپ کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔" 

انہوں نے مزید لکھا کہ " میری ستائش کرنے کی غرض سے  @homesbyone کی جانب سے "چینجنگ پریسیپشنز"کے حیرت انگیز تخلیق کاروں کے پورے گروپ کو اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کیا گیا! ????????

 یہ ایک مکمل اعزاز ہے۔ اور مانیں یا نہ مانیں… کل ہمیں اسلام آباد سے کراچی کے لیے DAYTRIP پر مدعو کیا گیا ہے! ????️

@zee کا بہت شکریہ جو 7 سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان کی تصویر کو بدلنے کے لیے چینجنگ پرسیپشنز ٹرپ کا اہتمام کر رہا ہے اور یہ یقینی طور پر کیک پر چیری (بہترین کو مزید بہترین بنانے جیسی بات) ہے۔ ????

❤️????????

ٹام گرونڈ عرف ٹریول ٹوم ٹوم کو پاکستان کے سیاحتی وزٹ کے لئے چینجنگ پریسیپشنز  کے ذیشان شاہنے انوائٹ کیا ہے۔

 چینجنگ پریسیپشنز  CPIC کا پاکستان کی حقیقی خوبصورتی اورحقیقی چہرے سے دینا کو آگاہ کرنے کے انیشئیٹِو ہے۔  اس انیشئیٹِو میں، بین الاقوامی اور پاکستانی سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کو پاکستان کے ایک  مفصل دورے پر  بلایاجاتا ہے، جس کی مالی معاونت CPIC کرتی ہے۔ اس کام کا بنیادی مقصد  دنیا میں پاکستان کی دھندلائی ہوئی تصویر کے متعلق ان خیالات کو تبدیل کرنا ہے جو عالمی میڈیا کی منفیتصویر کشی سے پیدا ہوئے اور پاکستان سے دور  اجنبی ثقافتوں میں رہنے والے بہت سے لوگوں نے دیکھے بغیر اس پر یقین کر لیا۔  سی پی آئی سی کی چینجنگ پریسیپشنز  سیریز کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ پاکستان واقعی کیسا ہے۔ یہ سیریز پاکستان کے خوش آمدید کہنے والے لوگوں، خوبصورت مناظر اور شاندار کھانوں کی نمائش کرتی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: