مینار پاکستان میں پاور شو کے بعد عمران خان کا پہلا پیغام

Apr 22, 2022 | 14:04:PM
 مینار پاکستان میں پاور شو کے بعد عمران خان کا پہلا پیغام
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد عوامی رابطہ مہم کا سلسلے میں پہلا جلسہ پشاور  دوسرا کراچی اور تیسرا  گزشتہ روز لاہور میں کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر لاہور جلسے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ ویڈیو میں جلسے کے فضائی مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

 سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لاہور  جلسے کو اپنے 26 سالہ سیاسی کیرئیر کا بڑا جلسہ قرار دیتے ہوئے جلسے کے شرکا کا شکریہ ادا  کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی