ابھیشک کاایشو ریا سے متعلق اہم انکشاف

Apr 22, 2021 | 19:55:PM
ابھیشک کاایشو ریا سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو بالی ووڈ کا ’پاورکپل‘ مانا جاتا ہے۔ دونوں کی شادی کو14 سال بیت گئے ہیں اور اب بھی وہ خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق ایشوریا رائے سے پہلی ملاقات کے بارے میں جب اداکارسے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب وہ اداکارہ سے پہلی بار ملے تو وہ والد امیتابھ بچن کی ایک فلم کے پروڈکشن بوائے تھے۔
ابھیشیک نے بتایا اداکار بوبی دیول ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ’اورپیار ہوگیا‘ کی شوٹنگ کررہے تھے اورایک دن بوبی دیول نے انہیں کھانے پرمدعو کیا تو اس وقت ان کی اداکارہ سے پہلی ملاقات ہوئی۔

ابھیشیک سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا اداکارہ کوپہلی بار دیکھنے پریا شادی سے قبل ملاقاتوں کے دوران کبھی دل آیا تھا جس کے جواب میں ابھیشیک نے کہا کہ ایسا کون ہوگا جس کا ایشوریا کو دیکھ کردل نہ آیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:شفقت محمود صاحب پلیز بچوں پر ترس کھائیے