اداکار ہ آمنہ الیاس کی نادانی ۔۔۔ میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگ گئی

Apr 22, 2021 | 16:15:PM
اداکار ہ آمنہ الیاس کی نادانی ۔۔۔ میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگ گئی
کیپشن: اداکارہ آمنہ الیاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی نئی ویڈیو  انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں  انکی نادانی کے سبب شوبز انڈسٹری کے معروف میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگتی دیکھی جا سکتی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق آمنہ الیاس آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر انتہائی متحرک نظر آ رہی ہیں اور آئے دن اپنی مختصر سی ویڈیوز کی بدولت معاشرے کو مثبت پیغام دیتے اور ہنساتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ان کی مزاحیہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر آتے ہی کافی مقبولیت بھی حاصل کر لیتی ہیں۔ آمنہ الیاس کو ان کی نئی ویڈیو میں اپنے پاس ہی بیٹھے دوست مشہور میک آرٹسٹ ارشد خان کو نادانی میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا دوست لائٹر سے سیگریٹ جلانے کی کوشش کر رہا ہے مگر ان کے لائٹر سے آگ نکل نہیں رہی ہے جبکہ پاس بیٹھی آمنہ الیاس کو مچھر کاٹ رہے ہیں ۔آمنہ الیاس مچھروں سے بچنے کے لیے ’موسکیٹو سپرے‘ کر دیتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کے دوست کا لائٹر آگ پکڑ لیتا ہے اور وہ آگ کی زد میں آ جاتے ہیں۔اس مزاحیہ ویڈیو پر تا حال آمنہ الیاس کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جج برہم۔۔ کیپٹن (ر)صفدر نے روزہ توڑ دیا