اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال نیازی)وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فہرست میں شامل اداروں کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق تعطیلات والے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بند رہنے والے تعلیمی اداروں میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد سکول شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ترنول، سنجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے مخصوص تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے خبردار کر دیا