ٹرمپ، شی جن پنگ ملاقات سے قبل امریکا اور چین کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز

Sep 21, 2026 | 10:59:AM
ٹرمپ، شی جن پنگ ملاقات سے قبل امریکا اور چین کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام کے درمیان تجارت، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر اہم امور پر مذاکرات نیویارک میں شروع ہوگئے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے صدور کی متوقع ملاقات سے قبل ممکنہ معاہدوں کی راہ ہموار کرنا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چینی نائب وزیر اعظم حہ لی فینگ نے اتوار کو مذاکرات کا آغاز کیا، مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر بھی شریک ہیں۔

مذاکرات کا اجلاس نیویارک میں جے پی مورگن چیس کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہورہا ہے اور اس کے پورا دن جاری رہنے کی توقع ہے۔

یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی متوقع ملاقات سے قبل ہورہے ہیں۔

فریقین کی جانب سے تجارت، ٹیکنالوجی اور دیگر تزویراتی معاملات پر جاری کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

مذاکرات میں نومبر میں ختم ہونے والی عارضی تجارتی جنگ بندی میں ممکنہ توسیع اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے ضابطہ کار وضع کرنے سمیت مختلف امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سردی کی آمد!محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

مذاکرات سے قبل اسکاٹ بیسنٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’مرکوز، جامع اور تعمیری مذاکرات‘ کے منتظر ہیں، جو دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کے لیے بنیاد فراہم کریں گے۔

امریکی حکام نایاب زمینی دھاتوں سے تیار ہونے والے میگنیٹس اور اہم معدنیات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیں گے، جو امریکی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔