ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اوربھارت مدمقابل ہوں گے جس میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا،آج کے ہائی وولٹیج میچ میں ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی
واضح رہے کہ بھارت ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم تین میں سے دو میچز جیتی ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،پاکستانی ٹیم میں بھی بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں شامل 2 کھلاڑیوں کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔