نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ٹویٹر پر چھا گئے

Sep 21, 2023 | 21:32:PM
 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ٹویٹر پر چھا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ٹویٹر ٹرینڈ ٹاپ پر آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ محسن نقوی گزشتہ تین دن میں دوسری دفعہ ٹرینڈز میں ٹاپ پر رہے۔"محسن نقوی ان چائنہ"ٹاپ ٹرینڈز میں پہلے نمبر پر آرہا ہے,وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورہ چین کو ننشیا کے مقامی ذرائع ابلاغ میں بھی خصوصی کوریج مل رہی ہے۔

 واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  6 صوبائی وزراء کے وفد کے ہمراہ  اتوار کو 5 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچے، جہاں بیجنگ ائیرپورٹ پر اعلیٰ چینی اور پاکستانی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا، کل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے اعزاز میں بیجنگ میں پاکستانی سفیر نے عشائیہ دیا۔عشائیہ میں صوبائی وزرا ایس ایم تنویر،عامرمیر، اظفرعلی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس نے شرکت کی۔  

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چین کےصوبہ ننشیا کے جنرل ہسپتال کا دورہ

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے تجربات سے استفادہ کرکے ترقی کے اہداف کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب سرمایہ کاری کے لئے اوپن اور بہترین ہے، پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سرمایہ کاری کو آسان بنا یا جارہا ہے۔چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں خصوصی مراعات دی جائیں گی۔