رینالہ خورد؛ احاطہ کچہری میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی 

Sep 21, 2022 | 18:00:PM
رینالہ خورد، نامعلوم افراد، احاطہ کچہری، فائرنگ
کیپشن: فائرنگ سے زخمی شخص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رینالہ خورد میں نامعلوم افراد کی احاطہ کچہری میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں تحصیل کچہری کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں اللہ دتہ اور ریاض شامل ،جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا،فائرنگ کا واقعہ شیر گڑھ روڈ پر تحصیل کچہری کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں علی رضا، رزاق،ناظم اور شہباز شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان قتل کی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف احتساب عدالت میں درخواست