مہیش بھٹ کی سالگرہ پر بیٹی پوجابھٹ کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیاپر نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

Sep 21, 2021 | 22:28:PM
مہیش بھٹ،پھر،سرخیوں،میں،آگئے
کیپشن: مہیش بھٹ،پوجا بھٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بالی وڈ ہدایتکاراور فلمساز مہیش بھٹ  اپنی فلموں یا پروفیشنل لائف کی وجہ سے ہی نہیں، پرسنل لائف کو لے کر بھی خوب سرخیوں میں رہے۔ اکثر تنازعات کا شکار رہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 20 ستمبر کو اپنا یوم پیدائش انہوں نے خوب دھوم دھام سے منایا۔ ان کی عمر اب 72 سال کی ہوگئی ہے۔بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے کامیاب فلمسازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ کو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور اکثر اپنی فلموں کو لے کر وہ سرخیوں میں چھائے رہے اور تنازعات کا بھی شکار رہے۔

مہیش بھٹ کے والد کا نام نانا بھائی بھٹ اور ماں کا نام شیریں محمد علی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مہیش بھٹ کے والدین نے شادی نہیں کی تھی اور اس کا اثر مہیش بھٹ کی زندگی پر بھی نظر آیا۔ کالج کے دنوں میں مہیش بھٹ کو لورین برائٹ نام کی لڑکی سے پیار ہو گیا۔ لورین نے شادی کے بعد اپنا نام بدل کر کرن بھٹ رکھا۔ پوجا بھٹ اور راہل بھٹ ان کے ہی بیٹے ہیں۔ لیکن کرن بھٹ سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے دوران ہی مہیش بھٹ کا دل پروین بابی پر آگیا، جس کا اثر یہ ہوا کہ ان کی شادی شدہ زندگی میں دراڑپڑگئی۔ کرن بھٹ سے مہیش بھٹ کے رشتے خراب ہونے لگے اور پھر اچانک ان کی زندگی میں سونی رازدان آگئیں۔ اس وقت مہیش بھٹ اور کرن بھٹ ایک ساتھ ہی رہتے تھے۔

ابھی تک دونوں نے قانونی طور پر طلاق نہیں لی تھی اور مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے شادی کرلی۔ سونی رازدان سے مہیش بھٹ کی دو بیٹیاں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔ مہیش بھٹ اپنی بیٹی پوجا بھٹ کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے۔ انہوں نے ایک میگزین کے لئے پوجا بھٹ کے ساتھ ایک ایسا فوٹو شوٹ کرایا تھا، جسے لے کر خوب ہنگامہ مچا اور مہیش بھٹ کی خوب تنقید ہوئی۔ یہی نہیں، مہیش بھٹ نے تو ایک انٹرویو میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر پوجا بھٹ ان کی بیٹی نہیں ہوتیں تو وہ اس سے شادی کر لیتے۔ حالانکہ وہ چاہے جتنے ہی تنازعہ میں گھرے، اب بھی وہ اپنی بات بے باکی کے ساتھ رکھتے ہیں۔

مہیش بھٹ، سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد بھی اپنی کچھ تصاویر کو لے کر تنازعہ میں رہے، جس میں وہ آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ریاچکرورتی کے ساتھ نظر آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی ڈیٹ پر لڑکی کے ساتھ لڑکے نےکیا شرمناک کام کر ڈالا؟