پہلی ڈیٹ پر لڑکی کے ساتھ لڑکے نےکیا شرمناک کام کر ڈالا؟

Sep 21, 2021 | 22:01:PM
لڑکی سے ڈیٹ کے، دوران، شرمناک کام کا، انکشاف
کیپشن: لڑکی سے ڈیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکے نے پہلی ڈیٹ پر ہی لڑکی کے ساتھ گھٹیا  اور شرمناک سلوک کا مظاہرہ کر ڈالا ،لڑکی اسے ’عورت بیزار‘ ہونے کا طعنہ دینے پر مجبور ہو گئی۔

غیرملکی میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں اس شخص کے ساتھ پہلی ملاقات کے اگلے روز ہونے والی چیٹنگ کے سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔

وہ بتاتی ہے کہ ”گزشتہ روز اس شخص کے ساتھ میری پہلی ڈیٹ تھی اور جتنا وقت میں اس کے ساتھ رہی، یہ میرے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کرتا رہا۔“لڑکی نے اگلے روز چیٹنگ میں اسے عورت بیزارہونے کا طعنہ دیا تو اس نے چیٹنگ میں بھی ایک بار پھر اس کے توہین آمیز سلوک شروع کر دیا۔ وہ اس کی ظاہری شکل و صورت، شخصیت اور ذہانت پرذومعنی فقرے کستا رہا۔غیر ملکی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق خاتون کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 12لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سپورٹس اینکر زینب عباس کا سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر کے ساتھ اہم پیغام