دھمکیوں میں انگلینڈ میں کرکٹ ہو سکتی ہے تو لاہور میں کیوں نہیں۔ ۔برطانوی صحافی نے اپنے کرکٹ بورڈ کو دہرا معیار بے نقاب کر دیا

Sep 21, 2021 | 18:46:PM
انگلش۔کرکٹ۔بورڈ۔دہرا معیار۔بے نقاب
کیپشن: برطانوی صحافی جارج ڈوبیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی صحافی جارج ڈوبیل نے انگلش بورڈ کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا اور کہا ہے کہ ای سی بی کے دوہرے معیار کی وجہ سے انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائےگی۔
ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی ملی مگر اس دھمکی کو رد کردیا گیا۔جارج ڈوبیل کا کہنا تھا کہ حال ہی میں میچز کے دوران تماشائی میدان میں آگئے ، ایسا کہیں اور ہوتا تو انگلینڈ کیا کرتا ؟ اگر لندن میں زندگی جاری رہ سکتی ہے تو لاہور میں کیوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ای سی بی کے رویے نے کرکٹ میں قوموں کے درمیان فاصلے بڑھائے ہیں، کرکٹ ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائس نہیں بدلی، سکیورٹی مشیر نے بھی کچھ نہیں کہا، سفارتخانہ بھی مطمئن تھا مگر دورہ منسوخ ہوا۔سکیورٹی ای سی بی کے فیصلے کی وجہ نہیں تھی انہوں نے کہا پاکستان نے سخت ترین حالات میں انگلینڈ کا دورہ کیااور کم تر ہوٹل میں رہے۔
 یہ بھی  پڑھیں۔’73 سال کا نوجوان، سالگرہ مبارک پاپا۔‘عالیہ بھٹ کا مہیش بھٹ کیلئے پیغام