وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفا دے دیا

Sep 21, 2021 | 13:30:PM
وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان  معاون خصوصی توانائی تابش گوہر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر عہدے سے مستعفی ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیر توانائی حماد اظہر بھی معاون خصوصی کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔
 حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر توانائی تابش گوہر کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسر تعینات کرانے کا الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں :یکم اکتوبر تک کورونا ویکسین لگوائیں ورنہ۔۔ این سی او سی کی وارننگ