سوپ' امتحان 2024ء میں کامیاب ہونیوالے 33 امیدوار سیکشن افسر مقرر

Oct 21, 2025 | 23:29:PM
سوپ' امتحان 2024ء میں کامیاب ہونیوالے 33 امیدوار سیکشن افسر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے سیکشن آفیسرز کی تقرریوں کا اعلان کر دیا،'سوپ' امتحان 2024ء میں کامیاب 33 امیدوار سیکشن افسر مقرر کر دیے گئے ۔تمام افسران کو سیکشن آفیسر (پرابیوشنری) مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سیکشن آفیسرز کی تقرریاں 3 نومبر 2025 سے مؤثر ہوں گی، بطور  سیکشن آفیسرز تقرریاں پانے والوں میں احمد نبیل جاوید، ساجد علی، قیصر خان، صفدر حسین ،سرفراز احمد، محمد مبشر، توقیر احمد، ریاض احمد، وجیہہ عارف ،محمد سلیم، آصف دلشاد احمد ہاشمی، نذیر سعید، قاسم محمود ،زوہیر احمد، سماریہ جبین، افشان اقبال، ایاز امجد چٹھہ ،اسرار مشعل خان، طارق جاوید، محمود خان، شاہ خالد ،شازیہ جبین، راشد علی سوڈھر، آصف علی، بلال الرحمان،زبیر احمد کلیم، شاہد نواز، ندا نصیر، وجاہت علی شاہ ،

جان محمد، شوکت عثمان اور محمد سجاد  شامل  ہیں۔تمام محکمے 3 نومبر 2025 تک  افسران کو ریلیو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک