فرانسیسی میوزیم میں چوری کی واردات میں خاتون ملوث نکلی،بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )فرانس کی ایک عدالت نے چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو پیرس کے نیشنل ہسٹری میوزیم سے تقریباً 15 لاکھ یورو مالیت کے چھ سونے کے ٹکڑوں کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کو بارسلونا سے اُس وقت حراست میں لیا گیا کہ جب وہ پگھلے ہوئے سونے کے کچھ ٹکڑے فروخت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور انھیں عدالتی کارروائی سے قبل حراست میں ہی رکھا گیا ہے۔
مختلف جانوروں کی باقیات کے مجموعے کے لیے مشہور اس میوزیم میں متعدد اقسام کی معدنیات کے نمونے بھی محفوظ کیے گئے ہیں اور اسی وجہ سے یہ بہت مشہور ہے، یہاں سے ہی یہ سونا چوری کیا گیا تھا۔
پولیس کو موقع پر سے ایک لوہے کو کاٹنے والا اینگل گرائنڈر اور کسی بھی دھات کو پگھلانے کے لیے استعمال ہونے والی ’بلو ٹارچ‘ برآمد ہوئی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق عجائب گھر کا الارم اور نصب کیمروں کو ایک سائبر حملے کی مدد سے اسے کارروائی سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
عجائب گھر کے ترجمان نے بتایاکہ چور واضح طور پر نہایت ماہر اور باخبر تھے جنھوں نے سکیورٹی میں اُس خامی کا فائدہ اُٹھایا جو 2024 میں ہونے والے آخری آڈٹ کے دوران شناخت نہیں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب بھر میں سموگ کے پیش نظر صفائی ورکرز کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار