ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکارکرنے والی بھارتی ٹیم اب خود ٹرافی لینے آئے گی

Oct 21, 2025 | 14:00:PM
ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکارکرنے والی بھارتی ٹیم اب خود ٹرافی لینے آئے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایشین کرکٹ کونسل کے مؤقف کی ایک اورجیت  ،ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکارکرنے والی بھارتی ٹیم اب خود ٹرافی لینے آئے گی ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کریں گے ۔ ٹرافی دینے کیلئے اگلے ماہ دبئی میں تقریب ہوگی ۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈکے خط کا جواب دے دیا۔

 ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں بڑی کمی؟اہم خبر آگئی

ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی بورڈ عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ آکر تقریب میں ٹرافی وصول کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے فائنل میچ جیتنے کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی تھی جس پر محسن نقوی نے ٹرافی واپس اے سی سی کے دفتر بھجوا دی تھی۔

بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آکر لے  جائیں۔