کراچی، بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابی کو قتل کردیا

Oct 21, 2023 | 23:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) شہر قائد کے اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعے پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کیا، مقتولین شناخت ابراہیم اور شکیلہ کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی؛ وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،راہ چلتی خاتون کو لوٹ لیا گیا

اتحاد ٹاؤن پولیس نے فائرنگ میں ملوث حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزم ابتدائی بیان میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کا اعتراف کررہا ہے لیکن وجوہات بتانے سے قاصر ہے۔