رفح کراسنگ سے متاثرین کیلئے 20 امدادی ٹرک غزہ میں داخل

Oct 21, 2023 | 21:58:PM
رفح کراسنگ سے متاثرین کیلئے 20 امدادی ٹرک غزہ میں داخل
کیپشن: امدادی ٹرک رفح راہداری عبور کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصر کی مقامی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اس امدادی قافلے میں 20 ٹرک ہیں جو ادویات، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدار لے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل مصر کی مقامی میڈیا نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے ٹرکوں کے داخلے کیلئے رفح راہداری کھولنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید
ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی ویڈیوز میں امدادی ٹرکوں کو راہداری کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ تمام تیاری ٹرکوں کو مصر سے غزہ داخل ہونے کی اجازت کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔
اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کہا ہے کہ غزہ مصر سرحد ممکنہ طور پر آج ہفتے کو کھل جائے گی اور اس اقدام سے شاید غیرملکیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کا موقع مل جائے۔