جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹی گیشن کی اجازت

Oct 21, 2023 | 12:08:PM
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹی گیشن کی اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت  نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹیگیشن کی اجازت دیدی۔

  تفصیلات کے مطابق نو مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ  میں پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگی،انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،پولیس نےاستدعا کی کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹیگیشن کرنی ہے ، اس سے قبل خدیجہ شاہ کی ضمانتیں عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں ہوئی ہیں۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹی گیشن کی اجازت دیدی ۔

 یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں،ملک بھرمیں بارشیں،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی