ایپا ایوارڈ ، پاکستانی سیلیبرٹیز مانچسٹر کیلئے روانہ

Oct 21, 2023 | 10:25:AM
مانچسٹر میں منعقد ہونے والی انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا ایوارڈز) کی تیسری تقریب کیلئے پاکستانی مشہور شخصیات  مانچسٹر  کیلئے روانہ ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مانچسٹر میں منعقد ہونے والی انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا ایوارڈز) کی تیسری تقریب کیلئے پاکستانی مشہور شخصیات  مانچسٹر  کیلئے روانہ ہوگئے۔

پاکستان میں نئے چہروں کی قابلیت کو فروغ دینے اور روز افزوں ترقی کے ساتھ ساتھ آنے والے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آئی پی پی اے ایوارڈز بھی نسبتاً نئے ہیں اور وہ موسیقی، فلموں اور ڈراموں میں بھی ٹیلنٹ کو پہچان رہے ہیں۔

اس بڑی تقریب میں شوبز شخصیات اپنی دھماکے دار انٹری دینے مانچسٹر روانہ ہوگئیں ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تیسرے انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز میں شرکت کیلئے روانہ ہونے والی شخصیات میں اداکار  شہریار منور،اداکارہ  حبا بخاری، عتیقہ اوڈھو، حمائمہ ملک، عمار خان اور کومل میر جیسی شخصیات شامل تھیں۔

اداکارہ حمیمہ ملک اور مہوش حیات نے  بھی اپنی انسٹا اسٹوری تصویر شئیر کی۔