نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 4300 سے تجاوز 

Oct 21, 2023 | 09:26:AM
 نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، صہیونی فورسز کے وحشیانہ وار  تھم نہ سکے، مسلسل بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 137 سے تجاوز کر گئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، صہیونی فورسز کے وحشیانہ وار  تھم نہ سکے، مسلسل بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4300  سے تجاویز کر گئی ہے۔ 

اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں ہر طرف تباہی و بربادی نے ڈیرے ڈال لیے، مظلوم فلسطینی عمارتوں کے ملبے سے اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 1500 سے زائد بچے اور 1 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ غزہ شہر میں ہر طرف آگ اور دھوئیں کے بادلوں سے زندگی کے آثار ختم ہونے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماہرہ خان نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لے لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، رفح کراسنگ تاحال نہیں کھولی جا سکی، اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک رفح کراسنگ کھلنے کے منتظر ہیں۔