شمالی وزیرستان، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

Oct 21, 2022 | 22:43:PM
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز، فائرنگ کے تبادلے، 4دہشتگرد مارے گئے،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا، مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کارکنان احتجاج ختم کر دیں، لانگ مارچ کی تیاری کریں، عمران خان کا نااہلی کے بعد خطاب