کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

Oct 21, 2022 | 10:42:AM
کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4 ملز مان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ملزمان نے 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ترجمان کے مطابق ملزمان میں گروہ کا سرغنہ المان عرف بھورا تنولی، یاسین بنگالی، امتیاز احمد عرف اُستاد اور علی جان عرف جانی سندھی شامل ہیں۔ ملزمان چھینے گئےموبائل فونز کو اَن لاک اور IMEI نمبر تبدیل کرتے تھے۔ چھینے گئے موبائل فون ملزمان سرینہ اور حیدری مارکیٹ میں فروخت کرتے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سپر ہائی وے کے قریب فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سدھیر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول سپر ہائی وے پر خادم حسین گوٹھ کا رہائشی اور پٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔