منشیات کیس ۔۔ ایک اور بھارتی اداکارہ کے گھر پر چھاپہ

Oct 21, 2021 | 14:48:PM
انانیہ پانڈے بھی شامل تفتیش
کیپشن: انانیہ پانڈے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی  اور معروف اداکارہ انانیہ پانڈے کے گھر پر بھی منشیات کنٹرول بیورو نے چھاپہ مارا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ انانیہ پانڈے کے گھر منشیات کنٹرول بیورو کی ٹیم پہنچی اور انہیں دفتر پیشی کیلئے نوٹس وصول کرایا۔ذرائع کے مطابق انانیہ پانڈے کے گھر سے فون ،لیپ ٹاپ اور الیکٹرونک ڈیوائس بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔۔جبکہ   شاہ رخ خان کے گھر منت میں بھی این سی بی کی ایک ٹیم  پہنچی اور کچھ ڈاکومنٹس مکمل کرنے کو کہا ۔۔

دوسری جانب اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان آرتھر روڈ جیل پر پہنچے تو لوگ  انہیں دیکھنے کے لئے اکٹھے  ہوگئے اس موقع پر انہوں نے ہاتھ اٹھا کر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ۔ 

واضح رہے کہ اننیہ پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں ۔اورانہیں بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹے سے اچانک ملاقات۔۔ بڑا اعلان کر دیا