UAE دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنیوالا ملک قرار

Nov 21, 2025 | 10:15:AM
UAE دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنیوالا ملک قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات کو دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنے والا ملک قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں امداد فراہم کررہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سالانہ امداد 1.5 ارب ڈالر رہی، فلسطین کو 2025 میں سب سے زیادہ امداد فراہم کی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کیلئےعالمی امداد کا 44 فیصد امارات سے بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سوڈان بحران کے لیے600 ملین ڈالر امداد فراہم کی،جبکہ 90 ہزار ٹن انسانی امداد پہنچائی۔

متحدہ عرب امارات نے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے فوری امداد پہنچائی، عالمی بحرانوں میں عرب امارات کا تیز تر ردعمل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر کا خاتون صحافی کیساتھ توہین آمیز سلوک؛ ویڈیو وائرل