سیاسی ہلچل ، ایم کیو ایم کی اہم شخصیت کا آصف زرداری سے رابطہ

Nov 21, 2023 | 16:47:PM
سیاسی ہلچل ، ایم کیو ایم کی اہم شخصیت کا آصف زرداری سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی) پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بڑی ہلچل رونما ہوئی ہے ، ایم کیو ایم کے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کے بعد  ایم کیو ایم کے اہم رہنما نے  سابق صدر اور    شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے ۔ 

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور سابق گورنر عشرت العباد کی جانب سے آصف علی زرداری سے رابطہ  کیا گیا ہے ، عشرت العباد  آئندہ ہفتے کراچی پہنچیں گے ،عشرت العباد کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع  ہے ، ایم کیو ایم کے دیگر اہم رہنماؤں کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی کی جانب سے ضلع سینٹرل میں بڑا جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی