نوازشریف خاندان کے دیگر افراد کیساتھ چھٹیاں گزارنے یورپ روانہ 

Nov 21, 2022 | 19:06:PM
سابق وزیراعظم، میاں نواز شریف، مریم نواز، خاندان کے دیگر افراد، یورپ روانہ،
کیپشن: نواز شریف اور فیملی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورمریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ یورپ روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے افراد دس دن یورپ کے مختلف ممالک میں چھٹیاں گزارنے کیلئے روانہ ہوگئے،حسین نواز ،حسن نواز اور دیگر فیملی ممبر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی،نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی ،ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی مختلف تاریخ دی جاتی رہی ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد دس دن بعد برطانیہ واپس جائیں گے،نواز شریف کے برطانیہ چھوڑے بغیر برطانیہ میں قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی،نواز شریف نے اس فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم