بڑھتی ہوئی سموگ۔۔مختلف مقامات پر پانی کا چھڑکائو کرنے کا فیصلہ

Nov 21, 2021 | 10:29:AM
سموگ کی روک تھام کیلئے پانی کے چھڑکائو کا فیصلہ
کیپشن: پانی کا چھڑکائو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں بڑھتی سموگ سے نمٹنے کے لیےصوبائی حکومت نے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکائو کرنے  کا فیصلہ کیا ہے،  فوری اقدامات کے ساتھ لانگ ٹرم پلاننگ بھی کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ سموگ سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے پیش نظر یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی اور ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:     

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف ٹریفک آفیسر لاہور سموگ کو ڈینگی اور کورونا سے زیادہ بڑا معاملہ قراردے چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا تھا کہ سموگ ڈینگی اور کورونا سے بڑا معاملہ ہے جس پر جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ سموگ پر فوری اقدامات کے ساتھ لانگ ٹرم پلاننگ بھی کرنا ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: